جے آئی ٹی مریم نواز کو کیوں نہیں بلا رہی؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 جون 2017 16:24

جے آئی ٹی مریم نواز کو کیوں نہیں بلا رہی؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جون 2017ء) :ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ آخر جے آئی ٹی پانامہ کیس میں بیان ریکارڈ کرنے کے لیے مریم نواز کو کیوں طلب نہیں کر رہی؟ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جو تصویروں والا کھیل چلا ہے اس پر عدالتوں نے بڑی اچھی بات کی ہے۔ پہلے حسین نواز کی تصویر لیک ہو گئی ۔

اور اب مریم نواز نے سعودی عرب سے اپنی تصاویر بھیجی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی عمرہ کرتے ہوئے زبردست تصاویر ہیں۔ نواز شریف کی بھی تصاویر ہیں لیکن میں کیپٹن صفدر کو تلاش کر رہا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اس دورے پر عرفان صدیقی بھی عوام کے پیسے پر وزیر اعظم کے ہمراہ موجود ہیں ۔ جے آئی ٹی سے متعلق ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ جے آئی ٹی نے اب تک نہ نواز شریف کی والدہ کو اور نہ ہی مریم نواز کو طلب کیا ہے۔ تاکہ یہ لوگ کہیں یہ نہ کہہ دیں کہ جے آئی ٹی میں خواتین کو بلایا گیا ۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میر اخیال ہے کہ جے آئی ٹی مریم نواز کو نہیں بلائے گی اور ایسے ہی فیصلہ دے دے گی۔

متعلقہ عنوان :