قیام پاکستان کے بعد جمعتہ الوداع اور 27 رمضان المبارک کے دن ایک مرتبہ پھر اکٹھے آ گئے

بدھ 21 جون 2017 16:23

قیام پاکستان کے بعد جمعتہ الوداع اور 27 رمضان المبارک کے دن ایک مرتبہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) قیام پاکستان کے بعد جمعتہ الوداع اور 27 رمضان المبارک کے دن ایک مرتبہ پھر اکٹھے آ گئے۔ جمعتہ الوداع اور 27 رمضان المبارک جیسے مقدس ایام ماہ مبارک میں بے پناہ فضیلت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان کے حوالے سے بھی یہ بات انتہائی اہم ہے کہ 14 اگست 1947ء کو 27 رمضان المبارک اور جمعتہ الوداع کی مقدس ساعتیں تھیں، کل جمعتہ الوداع 27 رمضان المبارک کا دن مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ آج سے 30 سال پہلے بھی ایسی مقدس ساعتیں آ چکی ہیں کیونکہ یوم پاکستان کے حوالے سے بھی اس دن کو اہمیت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :