کراچی ، نا جا ئز منا فع خوری اور ملا وٹ کے خلاف رمضان المبارک کے دوران مسلسل کریک ڈائون جاری ،قید، جرما نے اور سزائیں

بدھ 21 جون 2017 16:23

کراچی ، نا جا ئز منا فع خوری اور ملا وٹ کے خلاف رمضان المبارک کے دوران ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کو ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی فرید الدین مصطفی نے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا ہے کہ کراچی ڈویژنل اور ضلع وسطی کی انتظامیہ کی جا نب سے ناجائز منافع خوری اورملاوٹ کے خلاف مسلسل کریک ڈائون جا ری ہے جس کے تحت رمضان المباارک کے دوران دوودھ ،آٹا ،سبزی ،دالیں ،گوشت ، پھلوں ، مرغی اور دیگر اشیاء خوردنوش سرکا ری نرخنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر1222دکا نداروں کا چالان،39لاکھ62ہزار700 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے بتایا کہ جن علاقوں میں گرانفروشوںکے خلاف اسسٹنٹ کمشنر ز اور مختیا ر کا روں کی جانب سے ا قدامات کیے گئے ان میںگلبرک ۔لیا قت آبا د۔نا ظم آباد۔نارتھ نا ظم آباد اور نیو کراچی کے علاقے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر I اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II کی جانب سے ضلع وسطی میں گرانفروشوں کے خلا ف جو خصوصی اقدامات کیئے گئے وہ بھی اس شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے کمشنر کراچی مزید بتایا کہ گزشتہ سال 2016 میں 23 رمضان المبارک تک نا جا ئز منا فع خوروں پر 2647500 روپے جرمانے عائد کیئے گئے ،508 دکانداروں کا چالان کیا گیا اور 69 گرانفروشوںکو گرفتار کرکے جیل بھجو ادیا گیا ،جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 2017 ؁میں 23 رمضان المبارک تک نا جا ئز منافع خوروں پر700 3962 روپے جرمانے عائد کیئے گئے ،1222دکانداروں کا چالان کیا گیااور 86گرانفروشوں کو گرفتار کرکے جیل بھجو ادیا گیا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ عوام کو گرانفروشی اور نا جا ئز منا فع خوری سے نجات دلانے کے سلسلے میں ضلع وسطی کے انتظامی افسران کی کا وشیں قابل ستائش تا ہم اس میں مزید بہتری کی گنجا ئش ہے جن علاقوں میں عوام کو گرانفروشی کی شکائت ہے اس کا فوری طور پر ازالہ کیا جا ئے اور نا جا ئز منا فع خوروں کے خلا ف مربو ط و مشترکہ اقدامات میں مزید تیزی لا ئی جا ئے ۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ نا جائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیںدی جاسکتی ۔گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کریک ڈائون اس وقت تک جاری رہیگا ،جب تک کہ یہ ضمیر فروش اپنی روش ترک نہ کردیں اور عوام کو سرکا ری ریٹ کے مطابق اشیا ء کی فروخت کو یقینی نہیں بنالیتے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کی گرانفروشی کو روکنے کے سلسلے میں سبزی منڈی اور پھل منڈی میں رات نیلامی کے اوقات میں انتظامی افسران کی جانب سے نگرانی جا ری ہے ، جسکے نتیجے میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو سرکاری ریٹ کے مطابق فروخت کویقینی بنا یا جا رہاہے اور یہ عمل مسلسل جا ری رہیگاتا کہ حکومت کی ہدایت پر عوام کو زیا دہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

کمشنرکراچی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی جانب سے گرانفروشی کے خاتمے اور قیمتوں میں استحکام و سرکاری ریٹ پر اشیاء خوردنوش کی فروخت کے احکامات کو یقینی بنا یا جا ئیگااور ان کی ہدایات پر ہر صورت میں عملدرآمد کروایا جا ئیگا ۔کمشنرکراچی نے کہا کہ سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے اور عوام کی سہولت وآگاہی کیلئے ریٹ لسٹ دکانوں و ٹھیلوں پر نمایا ں جگہ پر لگانے کو یقینی بنا یا جائے،حکومتی رٹ کو با ربا ر چیلنج کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیل بھجو ادیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :