رائے ونڈ میں 200سے زائد غیر قانونی عمارتوں کیوجہ سے موت کے سائے منڈلانے لگے

غیر قانونی تعمیرات کا فوری سروے کروایا جائیگا ،اسسٹنٹ کمشنر نے تمام تعمیرات پر فوری کام بندکروادیا

بدھ 21 جون 2017 16:17

رائے ونڈ میں 200سے زائد غیر قانونی عمارتوں کیوجہ سے موت کے سائے منڈلانے ..
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) رائے ونڈ میں 200سے زائد غیر قانونی عمارتوں کیوجہ سے موت کے سائے منڈلانے لگے ،اسسٹنٹ کمشنر نے تمام تعمیرات پر فوری کام بند کروادیا ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ شہر کے بارونق علاقہ مانگا روڈ پر اسلم ٹی آر گاڈر کی دکان کی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر علی اکبر بھنڈر جائے حادثہ پرپہنچے جہاں انہوں نے متاثرہ دکان کے سامنے واقع ایم ڈی سنٹر اور دیگر تعمیرات کو فوری طور پر بند کروادیا ۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائے ونڈ کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات اور بغیر نقشہ تعمیر ہونیوالی کمرشل عمارتوں کا فوری سروے کروایا جائے گا ۔بعدازاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زخمی افراد کی عیادت کی اور جاں بحق ہونیوالے تینوں خاندانوں کیلئے پانچ لاکھ فی کس امداد کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :