عراق میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہونے والا فرانسیسی صحافی دم توڑ گیا

بدھ 21 جون 2017 15:39

عراق میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہونے والا فرانسیسی صحافی دم ..
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) عراق میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہونے والا فرانسیسی صحافی دم توڑ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق موصل کے مغرب میں ایک بارودی سرنگ پر پاوں رکھنے کے نتیجے میں فرانسیسی صحافی سٹیفن ولینیو شدید زخمی ہو گیا تھا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نی لاتے ہوئے دم توڈ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایربیل میں فرانس کے قونصل خانے کے مطابق سٹیفن ولینیو موصل کے مغربی علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش اور عراقی فوج کے درمیان جاری جھڑپوں کی رپورٹنگ کر رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :