مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، رسم قل کل ادا کی جائیگی

شجاعت حسین ، پرویز الٰہی ، رضا ربانی ،ایاز صادق ، زعیم حسین قادری ، شیخ علائو الدین ، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ،شیری مزاری سمیت دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات کی شرکت ، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا

بدھ 21 جون 2017 15:37

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید کے والد کی نماز جنازہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید کے والد امجد حسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں چودھری شجاعت حسین ، پرویز الٰہی ، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، صوبائی وزراء زعیم حسین قادری ، شیخ علائو الدین اور شیری مزاری سمیت دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین سید کے والد امجد حسین کافی عرصے سے علیل تھے طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انکو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ منگل کے روز انتقال کر گئے ۔ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز ماڈل ٹائون میں ادا کی گئی جس میں جس میں مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین ، پرویز الٰہی ، چودھری جاوید الٰہی ، مونس الٰہی ، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، صوبائی وزراء زعیم حسین قادری ، شیخ علائو الدین ، ملک پرویز ،سابق چیف جسٹس آف پاکستان مصدق حسین جیلانی ، جسٹس (ر) خواجہ شریف ، خالد مقبول ، فخر امام ، زکریا بٹ ، اجمل نیازی ، افتخار اے ملک ، اقبال چودھری ، گلزار اعوان، میاں شہزاد طفیل ، بلال شیرازی، تسنیم نورانی ، سردار حسیب ، شیری مزاری ، صلاح الدین پپی ، امتیاز رانجھا ، چوہدری محمد سرور ، محمد خان بھٹی ، سہیل اصغر اعوان ، محمد شکیب ، جی ایم سکندر ، برہان علی خان ، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر مجاہد کامران ، مجیب الرحمان شامی ، خالد محمود ، ڈاکٹر رانا خالد ، غلام حسین ، بی جے میر ، قیوم نظامی ، حسنات شاہ ، میاں منیر ، شیخ عمر حیات ، شعیب بن عزیز ، میجر (ر) ذوالفقار ، میاں غلام حسین شاہد ، اختر عبداللہ سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی جس کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحوم کی رسم قل کل ( جمعرات ) شام ساڑھے پانچ بجے ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹائون میں ادا کی جائے گی ۔