شا م میں امریکہ کی فضائی کارروائی میں داعش کا خود ساختہ مفتی اعظم ترکی بن مبارک البنعلی ہلاک، پینٹاگون کی تصدیق

بدھ 21 جون 2017 15:33

شا م میں امریکہ کی فضائی کارروائی میں داعش کا خود ساختہ مفتی اعظم ترکی ..
واشنگٹن /دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) امریکہ نے شا م میں حالیہ فضائی کارروائی میں داعش کے خود ساختہ مفتی اعظم ترکی بن مبارک البنعلی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کر دی ہے کہ شام میں کی گئی ایک حالیہ فضائی کارروائی میں داعش کا خود ساختہ مفتی اعظم ترکی بن مبارک البنعلی ہلاک ہو گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی عسکری اتحاد نے یہ کارروائی شامی شہر المیادین میں اکتیس مئی کو کی تھی، جس میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ امریکی فوج نے بتایا کہ البنعلی غیر ملکی جہادیوں کی بھرتی اور دہشت گردانہ حملے کرنے کی خاطر لوگوں کو ترغیب دیتا تھا۔ وہ سن دو ہزار چودہ سے داعش کے اعلی مذہبی رہنما کے عہدے پر فائز تھا۔

متعلقہ عنوان :