مصر ی عدالت نے سعودی عرب کو 2جزائر دینے کے حوالے سے گزشتہ عدالتی فیصلے کو منسوخ کردیا

بدھ 21 جون 2017 15:33

مصر ی عدالت نے سعودی عرب کو 2جزائر دینے کے حوالے سے گزشتہ عدالتی فیصلے ..
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) مصر کی ایک عدالت نے سعودی عرب کو 2جزائر دینے کے حوالے سے گزشتہ عدالتی فیصلے کو منسوخ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی ایک عدالت نے اس گزشتہ عدالتی فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے، جس کے تحت دو مصری جزائر سعودی عرب کے حوالے کر دینے کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جب سے قاہرہ حکومت نے ان جزائر کو سعودی عرب کے حوالے کرنے سے متعلق ایک متنازعہ ڈیل کو حتمی شکل دی ہے، مصری عدالتیں اس بارے میں متضاد فیصلے سناتی رہی ہیں۔ قبل ازیں ایک عدالت نے اس ڈیل کے حق میں فیصلہ دیا تھا جبکہ اب اسے کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ چودہ جون کو ملکی پارلیمان نے بھی اس متنازعہ انتقال ملکیت کی منظوری دے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :