سپریم کورٹ کا فیس بک یا کسی سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ نہیں ،اس نام سے فیس بک پیچ جعلی ہے،

ایسے بلاک اور ملزمان کے خلاف کاروائی کرے، سپریم کورٹ کی ایف آئی اے کو ہدایت

بدھ 21 جون 2017 15:31

سپریم کورٹ کا فیس بک یا کسی سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ نہیں ،اس نام ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیس بک یا کسی سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ نہیں ،سپریم کورٹ کے نام سے فیس بک پیچ جعلی ہے،ایف آئی اے ایسے بلاک اور ملزمان کے خلاف کاروائی کرے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے فیس بک پیچ کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کہہمارافیس بک یا کسی سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے ایف آئی آے اور پی ٹی اے کوملزمان کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے نام سے فیس بک پیچ جعلی ہے ایسے جعلی پیچ کو بلاک کیا جائے۔