ذوالفقار مرزا بریت کیس ، حکومتی وکیل معطل کردی گئیں

خاتون وکیل نے کیس کی ٹھیک طریقے سے پیروی نہیں کی،پراسیکیوٹر جنرل سندھ

بدھ 21 جون 2017 15:31

ذوالفقار مرزا بریت کیس ، حکومتی وکیل معطل کردی گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے زوالفقار مرزا بریت کیس میں حکومت کی پیروی کرنے والی خاتون وکیل کو معطل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کار سرکار مداخلت کیس میں سابق وزیرداخلہ سندھ کو بری کئے جانے پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ حرکت میں آگئے اور انہوں نے حکومت کی پیروی کرنے والی خاتون وکیل کو معطل کردیا ہے۔ خاتون وکیل پر الزام ہے کہ انہوں نے کیس کی ٹھیک طریقے سے پیروی نہیں کی ۔ جس کے باعث زوالفقار مرزا کو فائدہ حاصل ہوا اور وہ کارسرکار مداخلت کیس میں بری ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :