Live Updates

آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے ،جہانگیر ترین

بدھ 21 جون 2017 15:27

آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی اور عمران خان وزیراعظم ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن کی حکمت عملی تیار کرلی ہے،پنجاب میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کا ون ٹو ون مقابلہ ہوگا،پنجاب سی(ن) لیگ کا صفایہ کردیں گے،آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے،حکومت جے آئی ٹی کو متنازعہ ،اراکین کو دھمکارہی ہے۔

وزیراعظم کو کٹہرے میں لانے کا سہرا عمران خان کے سر ہے۔بدھ تحریک انصاف کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا کہ وزیراعظم نے جے آئی ٹی میں کوئی نئی دستاویز پیش نہیں کی۔شریف برادران نے کمیشن اور کرپشن سے اربوں کی جائیداد بنائی ہے۔شریف برادران کو خدمت کیلئے منتخب کیا گیا یہ لوٹ مار کرتے رہے۔

(جاری ہے)

وعدہ کیا تھا عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو انصاف دلائیں گے۔

وزیراعظم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا سہرا عمران خان کے سر ہے۔انہوں نے مزید کہا عوام کا پیسہ لوٹنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں ابحکومت جے آئی ٹی کو متنازعہ ،اراکین کو دھمکارہی ہے ۔ انہوں نے کہا آئندہ الیکشن کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔پنجاب میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔پنجاب سے (ن) لیگ کا صفایہ کردیں گے۔ پیپلزپارٹی کے اچھے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں۔آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔ آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات