راجہ یاسین کا برطانوی ممبر پارلیمنٹ بننا خوش آئند ہے ‘ حافظ اعجاز خان

بدھ 21 جون 2017 15:27

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) راجہ یاسین کا برطانوی ممبر پارلیمنٹ بننا خوش آئند ہے راجہ یاسین کو برطانوی پارلیمنٹ میں برطانیہ میں رہنے والے مسلمانوں کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا اور تمام مسلمان پارلیمنٹرین کو کشمیر میں ہونے والے مظالم کی طرف مبذول کرانا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارمرکزی نائب امیر حافظ اعجاز خان نے کہا کہ راجہ یاسین کا برطانوی پارلیمنٹ کا ممبر بننا کشمیری قوم اور خصوصی طور پر میرپور کے عوام کیلئے خوش آئندہے حافظ اعجاز خان نے کہا کہ راجہ یاسین کو چاہئے کہ برطانیہ میں مقیم مسلمانوں کیلئے اپنا اہم کردارادا کریں اور وہاں کے مسلمان پارلیمنٹرین کو کشمیر میں ہونے والے مظالم کی طرف مبذول کرانا ہوگا۔

انہوں نے راجہ سین کو ممبرپارلیمنٹ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد بھی پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :