مسلم لیگ ن کی حکومتوں میں ہمیشہ اسمبلیوں کو غیر فعال رکھا گیا:سعدیہ سہیل رانا

بدھ 21 جون 2017 15:23

مسلم لیگ ن کی حکومتوں میں ہمیشہ اسمبلیوں کو غیر فعال رکھا گیا:سعدیہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ شریف برادران اسمبلیوں کو صرف اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے استعمال کرتے ہیں ان کے دورِ اقتدار میں ایوانوں کی اہمیت کو نقصان پہنچا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نام نہاد خادمِ اعلیٰ شہباز شریف چار سالوں میں صرف 19 بار شریک ہوئے اور کم حاضری کا ریکارڈ بنایا ہے وزیر اعلیٰ کو ریکارڈ بنانے کا بہت شوق ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومتوں میں ہمیشہ اسمبلیوں کو غیر فعال رکھا گیا۔

(جاری ہے)

یہ ہی وجہ ہے کہ عوام مسائل جوں کے توں ہیں بنیادی سہولیات سے محروم عوام نے ن لیگی حکومت کو مسترد کر دیا ہے آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے مخالفین عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا کر کے تحریک انصاف کی مقبولیت کو کم نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :