اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود چائلڈ لیبر میں کمی نہ آنا حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے :یاسر گیلانی

بدھ 21 جون 2017 15:23

اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود چائلڈ لیبر میں کمی نہ آنا حکومت کی کارکردگی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے فنڈز خرچ کرنے کے باوجود چائلڈ لیبر میں کمی نہ آنا حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے پنجاب حکومت کیجانب سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے شروع کئے جانے والے منصوبے زبانی جمع خرچ ہے عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک انصا ف شاہدرہ آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ایک کروڑ سے زائد پاکستانی بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہیں۔ جبکہ بھٹوں پر ایک لاکھ چوبیس ہزار سے زائد بچے کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ بھوک اور افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ عوام کے ٹیکسوں پر حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں پنجاب حکومت کے دانش سکول اور انرولمنٹ منصوبے ڈھکوسلے ہیں مسلم لیگ ن کے حکومت کی کارکردگی نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔