موجودہ نام نہاد قیادت کابینظیر بھٹو شہید کے وژن سے دور دور تک کوئی مقابلہ نہیں ‘ سردار حُر بخاری

اپوزیشن کا موثر کردار نہ ہونے کے باعث حکومت اپنی من مانیاں کررہی ہے ‘ پی پی رہنما کا تقریب سے خطاب

بدھ 21 جون 2017 15:23

موجودہ نام نہاد قیادت کابینظیر بھٹو شہید کے وژن سے دور دور تک کوئی مقابلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار حُر بخاری نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید جو وژن رکھتی تھیں موجودہ نام نہاد قیادت کا اس سے دور دور تک کوئی مقابلہ نہیں ،حکمران ملک اور عوام کو درپیش مسائل کو بھول کر پانامہ کیس کے دفاع میں لگے ہوئے ہیں،پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا موثر کردار نہ ہونے کے باعث حکومت گزشتہ چار سال سے اپنی من مانیاں کررہی ہے ۔

بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کو پسے ہوئے طبقات کی آواز سمجھا جاتا تھا لیکن بد قسمتی سے ایک ٹولے کی پالیسیوں کے باعث آج اس پر مفاد پرست جماعت ہونے کا لیبل لگ گیا ہے ۔ پارلیمنٹ مسائل پر آوازاٹھانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے لیکن اپوزیشن نے اسے عوام کے مسائل کے حل کیلئے استعمال نہیں کیا جس سے حکومت کو اپنی من مانیاں کرنے کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

سردار حُر بخاری نے کہا کہ حالیہ سالوں میں ملک اور عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے لیکن حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے کر آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ عوام نے حکمرانوںکوکرپشن کا دفاع کرنے کیلئے نہیں بلکہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ووٹ دئیے اور اس ذمہ داری کو پورا کیا جانا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :