شیری مزاری کی سینیٹر مشاہد حسین سید کے گھر آمد،والد کے انتقال پر تعزیت کی

بدھ 21 جون 2017 15:23

شیری مزاری کی سینیٹر مشاہد حسین سید کے گھر آمد،والد کے انتقال پر تعزیت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سینیٹر مشاہد حسین سید کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور مشاہد حسین سید سے ملاقات کر کے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر شیریں مزاری کے ہمراہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، شیریں مزاری نے اس موقع پر فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کی۔

متعلقہ عنوان :