قطر سعودی تنازع میں غیرجانبدارانہ پالیسی پر کاربند ہیں۔جنرل راحیل شریف ذاتی حیثیت میں اسلامی اتحاد فورس کی سربراہی میں گئے ہیں اور انہیں سرکاری طور پر نہیں بجھوایا گیا‘اس لیے انہیں واپس آنے کا نہیں کہہ سکتے ۔ سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی ممالک کا اتحاد دہشت گردی کے خلاف بنایا گیا ہے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا سینٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے سامنے بیان
میاں محمد ندیم بدھ 21 جون 2017 15:04
(جاری ہے)
سرتاج عزیز نے کہا کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی افواج کسی بھی ملک کے خلاف ہونے والی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گی۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی ممالک کا اتحاد دہشت گردی کے خلاف بنایا گیا ہے۔ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نزہت صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو سعودی عرب اور قطر تنازع پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے حکومت سے سعودی عرب اور قطر کشیدگی کے معاملے پر غیر جانبدارانہ مصالحتی کردار ادا کرنے کی سفارش کی۔کمیٹی کے چیئرمین نزہت صادق نے بتایا کہ تنازع کے حل کے لیے وزیراعظم نواز شریف کی سعودی شاہ سلمان کے علاوہ امیر قطر سے بھی بات ہوئی ہے۔مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے مشرق وسطیٰ بالخصوص سعودی عرب قطر تنازع پر بات کرتے ہوئے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پاکستان قطر سعودی تنازع میں غیرجانبدارانہ پالیسی پر کاربند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن سعودی عرب تنازع پر پاس ہونے والی پارلیمانی قرارداد موجودہ خلیجی بحران میں پاکستان کی پالیسی کا بنیادی نکتہ ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر کریم خواجہ کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کو رضاکارانہ طور پر واپس آجانا چاہیئے، سعودی عرب اگر اس طرح بھرتیاں کرے گا تو ایران بھی ایسا کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خلیجی بحران میں پاکستان کے کردار سے مطمئن نہیں۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ راحیل شریف کو واپس بلانے سے پاک سعودی عرب تعلقات خراب ہوں گے، پاکستان کا 50 فیصد زرمبادلہ خلیجی ممالک سے آتا ہے اور پاکستان اتنے بڑے نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔قانون سازوں کے خدشات پر سرتاج عزیز نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کے پاکستان کسی دوسرے ملک کے مسئلے میں ٹانگ نہیں اڑائے گا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات سمیت 6 عرب ممالک نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے قطر کے ساتھ زمینی اور فضائی رابطے بھی ختم کر دیے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.