برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے موثر اقدامات کریگا‘ برطانوی حکومت یورپی یونین اورمقامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی معاونت سے پارلیمنٹری انکوائری جلد شروع کروائی جائیگی

برطانوی پارلیمنٹ کشمیر گروپ کی قائمقام چیرپرسن ڈیبی ابراھیم کی تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سے بات چیت

بدھ 21 جون 2017 15:10

بریڈ فورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کے لئے موثر اقدامات کریگا،برطانوی حکومت یورپی یونین اورمقامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی معاونت سے پارلیمنٹری انکوائری جلد شروع کروائی جائیگی۔برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر دوست ارکان میں مذید اضافہ ہورہا ہے جن کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائیگا۔

جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے عہدیداروں کے مشکور ہیں کہ جنہوںنے مختلف شہروں میں جا کر کشمیر دوست امیدواروں کی معاونت کر کے انہیں مسئلہ کشمیر پر ہمنوا بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار برطانوی پارلیمنٹ کشمیر گروپ کی قائم مقام چیرپرسن ڈیبی ابراھیم ممبر پارلیمنٹ اولڈھم ایسٹ نے ہائوس آف کامنز میں جموں وکشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے چیرمین راجہ نجابت حسین سے تفصیلی ملاقات کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

۔کنزریٹو ممبر پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفن کے ہمراہ JKSDMEکے چیرمین راجہ نجابت حسین،کونسلر نازیہ رحمان،امجد حسین مغل،یاسمین عالم اور صباح فیاض کا گروپ فوٹوراجہ نجابت حسین نے ڈیبی ابراھیم کو تیسری بار ممبر پارلیمنٹ بننے پر مبارک باد پیش کی وہاں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ اپنے گروپ کی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے برطانوی حکومت کو باور کرائیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے برطانیہ کا خصوصی کردار ہے لہذا نہ صرف اسے پارلیمنٹ کے اندر اٹھایا جائے بلکہ برطانوی حکومت تقسیم ہند کی چھوڑی ہوئی ذمہ داری بھی پوری کرے۔