آزادکشمیرکے رکن قانون ساز اسمبلی احمد رضا قادری کے گھر میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی واردات

مسلح ڈاکوئوں اہلخانہ کی گھر میں عدم موجودگی میںملازم کوتشددکا نشانہ بناکر کروڑوں مالیت کے طلائی زیورات ونقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار‘ تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج

بدھ 21 جون 2017 15:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) آزادکشمیرکے رکن قانون ساز اسمبلی احمد رضا قادری کے گھر میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی واردات ‘مسلح ڈاکوئوں اہلخانہ کی گھر میں عدم موجودگی میںملازم کوتشددکا نشانہ بناکر کروڑوں مالیت کے طلائی زیورات ونقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے‘ تھانہ وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کے علاقے امر پورہ میں ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر احمد رضا قادری کے گھرڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔مسلح ڈاکوئوں نے ملازم کوتشددکا نشانہ بنایا اورکروڑوں مالیت کے طلائی زیورات ونقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرارہوگئے . ڈاکوممبر قانون ساز اسمبلی اور انکے اہل خانہ کی عدم موجودگی سے آگاہ تھے۔تھانہ وارث خان پولیس نے ممبر قانون ساز اسمبلی آذاد کشمیراحمد رضا قادری کی درخواست پر457/380 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا . پولیس نے ڈکیتی کی اس واردات کو چوری قرار دے دیا،

متعلقہ عنوان :