ہلالِ احمر پاکستان کی رمضان المبارک کے دوران فنڈریزنگ مہم کامیاب رہی

بدھ 21 جون 2017 15:03

ہلالِ احمر پاکستان کی رمضان المبارک کے دوران فنڈریزنگ مہم کامیاب رہی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) ہلالِ احمر پاکستان کی رمضان المبارک کے دوران فنڈریزنگ مہم کامیاب رہی ہے۔ جڑواںشہروں میں فنڈ ریزنگ کیلئے سٹال لگائے گئے تھے۔سب سے بہتر ریسپانس صفا گولڈ مال میں قائم سٹال کا رہا۔

(جاری ہے)

منیجر ایکٹیویشن اینڈ پروموشن جنیداحمد کے مطابق صفا گولڈ مال آنے والے صارفین نے دِل کھول کر عطیات دیئے ہیں۔ فنڈ ریزنگ مہم کے دوران ہلالِ احمر کے رضاکاروں نے شعور و آگہی کیلئے بروشرز بھی تقسیم کیے۔ٹریڈرزایسوسی ایشن سپرمارکیٹ، ایف ٹین، آئی ٹین ، میٹ ایسوسی ایشن جی ٹین کی جانب سے بھرپور تعاون کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :