ایف آئی اے نے ایس ای سی پی کی جانب سے ریکارڈ میں ردوبدل کی تحقیقات شروع کردیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 جون 2017 14:45

ایف آئی اے نے ایس ای سی پی کی جانب سے ریکارڈ میں ردوبدل کی تحقیقات شروع ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جون ۔2017ء) سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے پاناما کیس میں ایس ای سی پی کی جانب سے مبینہ طور پر ریکارڈ میں ردوبدل کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے گزشتہ روزپاناما عملدر آمد کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے ایس ای سی پی پرریکارڈ میں تبدیلی کے الزام کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا حکم دیا تھا۔فیصلے کی روشنی میں ایس ای سی پی کے خلاف ایف آئی اے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں انکوائری درج کرلی گئی ہے جب کہ ایف آئی اے کے دو ڈائریکٹرزحضرت علی اورمقصود الحسن پر مشتمل انکوائری ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس نے باقاعدہ طور پر بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔