چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ فل کورٹ اجلاس یکم جولائی کو طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 جون 2017 14:45

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ فل کورٹ اجلاس یکم جولائی کو طلب کرلیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جون ۔2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے ہائیکورٹ کے ججز کا فل کورٹ اجلاس یکم جولائی کو طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کےفل کورٹ اجلاس میں ماتحت عدلیہ میں سول مقدمات کیلئے نئے رولز پر غور کیا جائے گا اور ان کی منظوری بھی دی جائے گی۔ماتحت عدلیہ کے نئے رولز کے تحت سول مقدمات میں روزانہ کی بنیاد پرسماعت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سول مقدمات کیلئے رولز کی سفارشات جسٹس امین الدین پر مشتمل کمیٹی نے تیار کی ہیں۔نئے رولز کے تحت دیوانی مقدمات میں وکیل کو ہر سماعت پر پیشی کا پابند بنایا جائے گا۔