لاہور ائیرپورٹ پر جدہ جانے والے ماں بیٹے کے سامان سے 1کلو ہیروئن برآمد، گرفتار کر لیا گیا

بدھ 21 جون 2017 14:44

لاہور ائیرپورٹ پر جدہ جانے والے ماں بیٹے کے سامان سے 1کلو ہیروئن برآمد، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) لاہور ائیر پورٹ پر اے این ایف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے ماں بیٹے کے سامان سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرکے گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف حکام نے کارروائی کی اور جدہ جانے والے محمد نعیم ، والدہ کوثر بی بی کے سامان سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی ۔ائیرپورٹ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ایمریٹس ائیر کی پرواز 625 سے سعودی عرب جا رہے تھے کہ سامان سے تلاشی کے دوران ہیروئن برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :