مالی امداد ختم کرنے کیخلاف اسیران کے اہل خانہ کا فلسطینی وزیراعظم کے گھر کے باہر دھرنا

بدھ 21 جون 2017 14:12

مالی امداد ختم کرنے کیخلاف اسیران کے اہل خانہ کا فلسطینی وزیراعظم کے ..
رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسیران کے اہل خانہ کو دی جانے والی مالی امداد ختم کرنے پر سینکڑوں فلسطینی شہریوں نے رام اللہ میں فلسطینی وزیراعظم ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں سابق فلسطینی اسیران اور موجودہ اسیران کیاہل خانہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے اسیران کو دی جانیوالی امداد روکے کے خلاف فلسطینی تھارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ اور رام اللہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر جن پر اسیران کی حمایت اور ان کی امداد ختم کرنے کیخلاف شدید نعرے درج تھے۔

متعلقہ عنوان :