متحدہ عرب امارات میں اربوں درہم کے کار سکینڈل میں ملوث 54 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

بدھ 21 جون 2017 14:12

متحدہ عرب امارات میں اربوں درہم کے کار سکینڈل میں ملوث 54 افراد کو گرفتار ..
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) متحدہ عرب امارات میں 2 ارب30 کروڑ درہم کے کار سکینڈل میں ملوث 54 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ان افراد کے ہاتھوں 3700 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ابوظہبی کے اٹارنی جنرل علی محمد عبداللہ البلوشی نے بتایا کہ گرفتار شدگان میں ماراتی باشندوں کے علاوہ کئی غیرملکی بھی شامل ہیں جنہیں جعلسازی، دھوکہ دہی ، منی لانڈرنگ اور لائسنس لئے بغیر کاروبار کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو چھ ماہ کی تفتیش اور تگودو کے بعد گرفتیار کیا گیا ہے کیونکہ ان کے خلاف400 سرمایہ کاروں نے مختلف اوقات میں پولیس کو درخواستیں دی تھیں۔ کار ڈیلری کی آڑ میں گھنائونے کام کرنے والے ان ملزمان کو شو رومز اور ان کے گھروں سے گرفتار کرکے ان سے 2 ارب 30 کروڑ درہم برآمد کر لئے گئے ہیں ۔ ابوظہبی کے پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ پولیس نے 16 شورومز سے 423 گاڑیاں اورمختلف مالیت کی 3700 چیک اپنے قبضہ میں لے لئے ہیں ۔ ملزمان سرمایہ کاروں کو بھاری منافع کا جھانسہ دے کر انہیں گاڑیوں کے کاروبار میں شامل کرنے کا جھانسہ دیتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :