شب قدرکل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

بدھ 21 جون 2017 13:55

شب قدرکل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء)سابقہ روایات کے مطابق اس بار بھی ملک بھر میں لیلة القدر آج26 اور 27رمضان المبارک 1438ھ بمطابق 22اور 23جون 2017 بروز جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب انتہائی عقیدت و احترام ، مذہبی جو ش و جذبے اور دینی حمیت و شایان شان طریقے سے منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر اہتمام ملک بھر کی تمام مساجد میںختم قرآن، ذکر الٰہی کی خصوصی محافل ، حسن قرات ، حمد و نعت ، درود و سلام کی مقدس و با برکت تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجبکہ شب بیداری کی محافل بھی منعقد کی جائیں گی اور کروڑوں فرزندان اسلام اس موقع پر رب کائنات کے حضور سر بسجود ہو کر توبہ و استغفار ، اپنے اعمال کی اصلاح ، گناہوں سے توبہ ، رزق میں برکت ، صحت و تندرستی ، رزق حلال کے حصول کے طلب گار ہوں گے۔

مذکورہ بابرکت رات میں شمع رسالتؐ کے پروانے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نوافل کی ادائیگی ، تلاوت کلام پاک سمیت دیگر عبادات بھی سر انجام دیں گے۔