ْپشاور ،ْپولیس موبائل کو اڑانے کیلئے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا ،ْبم میں بال بیئرنگ بھی شامل

5 کلو وزنی بم فقیر آباد کے علاقے قاضی کلے میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا ،ْپولیس

بدھ 21 جون 2017 13:44

ْپشاور ،ْپولیس موبائل کو اڑانے کیلئے نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا ،ْبم ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) پشاور کے علاقے فقیر آباد میں پولیس موبائل کو اڑانے کے لئے نصب 5 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیاہے،بم میں بال بیئرنگ بھی شامل کیے گئے تھے۔پولیس کے مطابق 5 کلو وزنی بم فقیر آباد کے علاقے قاضی کلے میں سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مشکوک چیز کی موجودگی کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی، جس پر پولیس نے کارروائی کارروائی کرتے ہوئے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا۔بم ڈسپوزل یونٹ نے مشکوک سامان کی تلاشی لی جس میں 5 کلو وزنی بم نصب تھا،بم ڈسپوزل یونٹ نے بم کو ناکارہ بنادیا۔پولیس حکام کے مطابق جس جگہ پر بم نصب کیا گیا تھا ،وہاں سے پولیس موبائل گشت گزرنے والی تھی۔

متعلقہ عنوان :