مظفر گڑھ میں ریلوے ملازم مال گاڑی سے گر کر جاں بحق

بدھ 21 جون 2017 13:43

مظفر گڑھ میں ریلوے ملازم مال گاڑی سے گر کر جاں بحق
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) مظفر گڑھ میں ریلوے ملازم مال گاڑی سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق مظفر گڑھ میں تھرمل پاورسٹیشن ریلوے یارڈ میں ملازمت کرنے والا محمد رمضان نامی شخص مال گاڑی سے گرکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ محمد رمضان ریلوے میں شنٹنگ ماسٹر تھا جو اچانک گر کر شدید زخمی ہو گیا اور پھر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ محمد رمضان کی لاش ہسپتال منتقل کر تے ہوئے اس کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :