شہید بینظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ، پیپلز پارٹی کی جانب سے تقریبات کا انعقاد ، کیک کاٹے گئے

بدھ 21 جون 2017 13:38

شہید بینظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ، پیپلز پارٹی کی جانب سے تقریبات کا ..
کراچی /ملتان/ لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 64 ویںسالگرہ منائی گئی ۔ ملک بھر تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کا 64 ویںیون پیدائش منایا گیا اس سلسلے میں ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور کیک کا ٹے گئے ۔

لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، وقار مہدی، راشد ربانی اور اسلم شیخ نے سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کے 64ویں یوم پیدائش پر کیک کاٹا۔ اس موقع پر نثار کھوڑونے کہا کہ محترمہ نے آمروں کے خلاف بھرپور جدوجہد کی۔کراچی میں سینیٹر سعید غنی کی رہائشگاہ پر شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ آج پاکستان کو شہید بی بی کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔

انھوں نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کی جو قیادت موجود ہوتی ہے اس کی کردار کشی کی جاتی ہے۔ملتان میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ انھوں نے کہا کہ محترمہ نے اپنی جان قربان کر کے پاکستان میں جمہوریت کو بچایا۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے جنرل پرویز مشرف یونیفارم اتارنے پر مجبور ہوئے۔