کرغزستان میں کان حادثہ میں 2 چینی کان کن ہلاک

بدھ 21 جون 2017 13:38

کرغزستان میں کان حادثہ میں 2 چینی کان کن ہلاک
بشکیک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) کرغزستان میں کان حادثہ میں 2 چینی کان کن ہلاک ہو گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز الٹنکن کے علاقے میں واقع میں کان کنی کے دوران کام کرنے والے 2 چینی کان کن ورٹیکل ٹرنک سے حادثاتی طور گر کر ہلاک ہو گئے جن کی ہلاکت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کرغزستان کی او جے ایس سی اور چائینز سپرب پبلک لمیٹڈ مشترکہ طور پر کان کنی کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :