کابل : جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ۔ افغان میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 جون 2017 13:12

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جون 2017ء) : جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ اس وقت ہوا جب افغان سکیورٹی فورسز کا قافلہ اس سڑک سے گزر رہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد علاقہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے البتہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :