آزادکشمیر کا عوام دوست اور ریکارڈ اضافے کا بجٹ عوامی خوشحالی اور فلاح وبہبود کیلئے اہم قدم ثابت ہو گا ‘وزیر تعلیم

تعلیمی اداروں کی تمام ضروریات پوری کرنے اور تعلیمی میعار میںبہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں‘سید افتخار علی گیلانی

بدھ 21 جون 2017 13:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کا عوام دوست اور ریکارڈ اضافے کا بجٹ عوامی خوشحالی اور فلاح وبہبود کیلئے اہم قدم ثابت ہو گا عوام کی بلا تخصیص خدمت کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تعلیمی اداروں کی تمام ضروریات پوری کرنے اور تعلیمی میعار میںبہتری کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وزیراعظم کمیونٹی انفراسٹرکچر پروگرام اور صحت کی ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے ہے حکومت پاکستان آزادکشمیر کے حل طلب مسائل میں سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے عوام کو جلد بڑی خوشخبریاں ملیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان میں اپنے دور حکومت کے دوران ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال کر تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز کیا میاں نواز شریف پاکستان کے آئندہ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیا ب ہو کر ملک کے چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنیوالوں کو رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کر کے کشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کی ہے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری میں آزادکشمیر کی شمولیت اور میگا پراجیکٹس کی آز اد خطہ میں تعمیر سے ریاست ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے آزادکشمیر میں بڑے منصوبوں کی شروعات سے بیروزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی آزادکشمیر میں عوام کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کیلئے بلا تخصیص کام کر رہے ہیں اداروں میں میرٹ کی بحالی سے عوام کو ان کے حقوق ملنا شروع ہو چکے ہیں موجودہ حکومت نے کرپشن اور سفارشی کلچر کو دفن کر دیا ہے انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کر رہے ہیں آزادکشمیر کو ملک کے دوسرے حصول کے برابر ترقی یافتہ بنانے کیلئے کام ہو رہ اہے عوام کو تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کیلئے وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق وسائل مہیا کرے گی -