صومالیہ میں خودکش کار بم دھماکا،9افراد ہلاک ،ْ شدت پسند تنظیم الشباب نے ذمہ داری قبول کر لی

حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سرکاری افسران اور اسٹاف شامل ہیں

بدھ 21 جون 2017 12:39

صومالیہ میں خودکش کار بم دھماکا،9افراد ہلاک ،ْ شدت پسند تنظیم الشباب ..
موغا دیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) صومالیہ میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،ْ شدت پسند تنظیم الشباب نے ذمہ داری قبول کر لی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خودکش کار دھماکا دارالحکومت موغادیشو میں کیا گیا خودکش حملہ آور نے سرکاری افسران کی رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔القاعدہ سے منسلک شدت پسند تنظیم الشباب نے مذکورہ واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی الشباب کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں سرکاری افسران اور اسٹاف شامل ہیں ،ْپولیس اور فوج نے ریلوے اسٹیشن کو خالی کرادیا جبکہ واقعہ سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :