مربع کلومیٹر پر نظر رکھنے والا، ایک ارب پکسل کا ڈرون کیمرہ

بدھ 21 جون 2017 12:38

مربع کلومیٹر پر نظر رکھنے والا، ایک ارب پکسل کا ڈرون کیمرہ
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی ایلبیٹ سسٹمز نے ایک ایسا کیمرہ بنایا ہے جو ایک ارب پکسل کے ساتھ 80 مربع کلومیٹر تک کے وسیع علاقے کی انتہائی تفصیلی اور صاف تصاویر حاصل کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایس کے ا?ئی ڈبلیو اے پی ایس سسٹم نامی یہ کیمرہ حال ہی میں پیرس ایئر شو میں پیش کیا گیا ہے اور اسے کسی بھی اچھے ڈرون پر نصب کیا جاسکتا ہے جو فضا میں بلند ہونے کے بعد 80 کلومیٹر تک وسیع رقبے کا احاطہ صرف ایک تصویر کے ذریعے کرسکتا ہے۔

اسے ماہرین نے ’ا?سمان میں ا?نکھ‘ قرار دیا ہے۔ کیمرے کو ایک وقت میں کء مقامات پر زوم کرکے کسی بھی جگہ کی تفصیل لی جاسکتی ہے۔کمپنی کے مطابق یہ اسرائیلی دفاع کے لیے ایک گیم چینجر ایجاد ہے۔ وائیڈ ایریا پرسسٹنٹ سرویلنس سولیوشن (ڈبلیو اے پی ایس) سسٹم کے ذریعے ایک وقت میں دس علاقوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے اور براہِ راست کسی بھی مقام کی ویڈیو لی جاسکتی ہے۔
مربع کلومیٹر پر نظر رکھنے والا، ایک ارب پکسل کا ڈرون کیمرہ

متعلقہ عنوان :