امجد صابری سے منسوب قوالی انسٹیٹیوٹ کا افتتاح اگست میںہوگا

فن کی اس جہت کو اب اس انسٹی ٹیوٹ کی مدد حاصل ہوگی‘صوبائی وزیر سردار شاہ

بدھ 21 جون 2017 12:17

امجد صابری سے منسوب قوالی انسٹیٹیوٹ کا افتتاح اگست میںہوگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) سندھ حکومت نے معروف قوال امجد صابری سے منسوب قوالی انسٹیٹیوٹ کا افتتاح رواں برس اگست میں کیے جانے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان صوبائی وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے امجد صابری کی یاد میں آرٹس کونسل میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔

(جاری ہے)

سردارشاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امجد صابری کے گھر کے دورے پر وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کے نام پر قوالی انسٹی ٹیوٹ قائم کریں گے۔صوبائی وزیر کے مطابق امجد صابری قوالی انسٹی ٹیوٹ بن چکا ہے جو اگست میں فعال ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ فن کی اس جہت کو اب اس انسٹی ٹیوٹ کی مدد حاصل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :