مردان میں مسافربس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ، 16 افراد زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 21 جون 2017 11:54

مردان میں مسافربس سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ، 16 افراد زخمی ہوگئے
مردان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جون ۔2017ء) باجوڑ جانے والی کوچ ملاکنڈ رنگ روڈ کے قریب سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ، حادثے میں 16 افراد زخمی ہوگئے-مردان میں مسافر کوچ سڑک کنارے کھڑے خراب ٹرک سے ٹکرا گیا جس سے مسافر کوچ ڈرائیور سمیت 5 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سے باجوڑ جانے والی مسافر کوچ ملاکنڈ رنگ روڈ کے قریب پہنچی تو روڈ پر کھڑے خراب ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے ڈرائیور سمیت 5 مسافر جاں بحق جب 16 افراد زخمی ہو گئے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے مردان میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق با جوڑ اور دیر سے ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد عید کی چھٹیوں پر گھر جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :