عیدالفطر کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اتوار کو پشاور میں ہوگا ، وزارت مذہبی امور

بدھ 21 جون 2017 11:45

عیدالفطر کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اتوار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) عیدالفطر کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اتوار کو پشاور میں ہوگا ، اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کریں گے۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں ضلعی اور ذونل کمیٹیوں کا اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس ایڈمنسٹریٹر آف اوقاف کے دفتر میں اتوار 25جون کی شام بعد نمازعصر طلب کیاگیا ہے۔

علاوہ ازیں چاند رویت کی حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیاہے ۔چاند کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوںکو مد نظر رکھ کرکریںگے۔ واضح رہے کہ پشاور میں اجلاس منعقد کرنے کے باعث مفتی پوپلزئی کیلئے چاند دیکھنے کے معاملے پر اختلاف پیدا کرنا قدرے ناممکن ہو گیا ہے۔