صومالیہ، خوش کش حملے میں کم ازکم 15 افراد ہلاک،9ذخمی

بدھ 21 جون 2017 11:21

صومالیہ، خوش کش حملے میں کم ازکم 15 افراد ہلاک،9ذخمی
موغا دیشو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق موغا دیشو کے سیکورٹی حکا م کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ موغادیشو کے ضلعی مرکز میں دودھ فروخت کرنے والی گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کیا گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

حسین کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوںکی اکثریت شہریوں کی ہے بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جس بنا پر ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔حکومتی عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ حملہ آوروں کے بارے فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے ، دوسری جانب الاشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :