ریسکیو1122اور سٹیڈیم کا کام رواں سال پایہ تکمیل تک پہنچایاجائیگا ،محمد ندیم یعقوب سیٹھی

بدھ 21 جون 2017 11:11

ریسکیو1122اور سٹیڈیم کا کام رواں سال پایہ تکمیل تک پہنچایاجائیگا ،محمد ..
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد ندیم یعقوب سیٹھی نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے حلقے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کروائے‘ تھانہ کچہری کی بجائے محبت کی سیاست کی۔

(جاری ہے)

محمد ندیم یعقوب سیٹھی نے اپنی ایک میڈیا ٹاک میں کہا کہ ریسکیو1122اور سٹیڈیم کا کام اسی سال پایہ تکمیل تک پہنچایاجائیگا ‘رواں سال حلقہ پی پی 175میں 35کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام مکمل ہونگے‘ گزشتہ نوسالوں کے دوران تعلیم پر خصوصی توجہ دیکر مصطفی آباد میں گرلزڈگری کالج اور متعدددیہات میں گرلزہائی سکول بنوائے ہیں ‘آئندہ الیکشن میں تیسری بار ایم پی اے منتخب ہوکر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔