بیلجیئم میں مبینہ خودکش حملہ آور کو مار دیا گیا

بدھ 21 جون 2017 11:01

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) بیلجیئم میں سکیورٹی فورسز نے مبینہ خودکش حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک دیا ۔بیلجیئم کے ذرائع ابلاغ کے مطابق برسلزمیں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سنٹرل کیپٹن ایمیج ا سٹیشن پر پولیس اہلکار نے مبینہ خود کش حملہ آور کو اس وقت گولی پار کر ہلاک کردیا جب وہ ایک چھوٹے بم کا دھماکہ کر کے فرار ہونے والاتھا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کوئی اور شخص یا زخمی نہیں ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کو خالی کروا لیا گیا ہے اور صورتحال حکام کے قابو میں ہے۔

متعلقہ عنوان :