ترکی دفاعی صنعت کے میدان میں خود کفیل ہے، وزیر دفاع

بدھ 21 جون 2017 10:50

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) ترکی کے وزیر دفاع فکری اشک نے کہا ہے کہ انکا ملک دفاعی صنعت کے میدان میں خود کفیل ہے ۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرس میں منعقدہ ہوا بازی اور ایرواسپیس نمائش کے بعد ترک برادری کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات میں انھوں نے کہا کہ ترکی دفاعی صنعت کے فروغ کو اولین ترجیح دیتا ہے اورخلا بازی کی صنعت کے فروغ سے ترکی کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کہا کہ ترکی کا تیار کردہ اسلحہ اوردفاعی سسٹمز پوری دنیا میں پسند کیا جا رہا ہے اور یہ بات ہمارے لیے باعث فخر ہے۔فکری اشک نے کہاکہ پیرس ترکی کے یورپ کے ساتھ سیاسی اور ثقافتی تعلقات قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :