ترک امدادی سامان کا تیسرا قافلہ چند روز میں غزہ پہنچ جائے گا

بدھ 21 جون 2017 10:50

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) ترکی کی جانب سے امدادی سامان کا تیسرا قافلہ آئندہ چند روز میں غزہ پہنچ جائے گا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کہا گیا ہے کہ ترکی کی جانب سے 10 ہزار ٹن امدادی سامان لے جانے والا تیسرا قافلہ آئندہ چند روز میں غزہ پہنچ جائے گا۔

(جاری ہے)

تحریری بیان کے مطابق فلسطینی حکومت کے عمومی بجٹ کے لئے 10 ملین امریکی ڈالر نقد امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترکی کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ فلسطین کے لئے امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ترک ہلال احمر تنظیم کی جانب سے غزہ بھیجے گئے سامان میں میں 15 ہزار خوراک کے ڈبے اور روایتی عید کے ملبوسات اور دیگر تحائف شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :