آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخو، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور ڈویژن اورکشمیر میںکہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

بدھ 21 جون 2017 10:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخو، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، ڑوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :