ْ رواں سال میں تھری جی صارفین کی تعداد میں کمی،فور جی صارفین کی تعداد میںاضافہ، پی ٹی اے

بدھ 21 جون 2017 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) رواں سال میں جنوری تا مئی 2017ء کے دوران تھری جی صارفین کی تعداد میں اوسط ماہانہ 0.37ملین کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ فور جی صارفین کی تعداد میں2.33 ملین کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے ) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا مئی 2017ء کے دوران جیز، ٹیلی نار اور یوفون کے تھری جی صارفین کی تعداد میںکمی جبکہ زونگ کے صارفین کی تعداد میں1.54ملین کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری تا مئی 2017ء کے دوران انٹرنیٹ کی سہولت سے استفاد کرنے والے 1.83ملین تھری جی صارفین زونگ سے استفادہ کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2017ء میں تھری جی انٹرنیٹ کی سہولت سے استفادہ کرنے والے مجموعی صارفین میں سے 24فیصد زونگ،34فیصد جیز جبکہ 13فیصد یو فون اور ٹیلی نار انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کا تناسب 29 فیصد ریکارڈکیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :