افغان سرحدی سیکورٹی حکام کا پاکستانی سیکیورٹی حکام کے اعزاز میں افطار ڈنر

افطار ڈنر کے بعد پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ،پاک افغان سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال سرحدی تنازعات بات چیت سے حل کرنے کی ضرورت ہے،پاک افغان سرحد پر باڑ لگانا پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں ہے ، باڑ لگانے سے سرحد پر ناپسندیدہ عناصر کی روک تھام ممکن ہو جائے گی،پاکستانی حکام

منگل 20 جون 2017 23:50

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) افغان سرحدی سیکورٹی حکام نے پاکستانی سیکیورٹی حکام کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستانی سرحدی سیکیورٹی حکام کے اعزاز میں افغان فوجی حکام نے افطار ڈنر دیا۔ افطار ڈنر افغانستان کے سرحدی علاقے اسپین بولدک میں دیا گیا، پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد باب دوستی کے راستے افغانستان گیا ۔

(جاری ہے)

افطار ڈنر کے بعد پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی، فلیگ میٹنگ میں پاک افغان سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان حکام کا کہنا تھاکہ کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں بے گھر افراد کی واپسی خوش آئند ہے۔ پاکستانی حکام نے کہاکہ سرحدی تنازعات بات چیت سے حل کرنے کی ضرورت ہے،پاک افغان سرحد پر باڑ لگانا پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں ہے ، باڑ لگانے سے سرحد پر ناپسندیدہ عناصر کی روک تھام ممکن ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :