Live Updates

حکومت ایک میڈیا ہائوس کے ساتھ مل کر پروپیگنڈہ کر رہی ہے اور ججز کو دبائو میں لانے کے لئے منظم مہم چلائی جا رہی ہے ، یہ کوئی صفائی پیش نہ کر سکے ، قطری خط فراڈ ہے قطری شہزادہ پاکستان آکر جے آئی ٹی میں پیش ہونے کو تیار ہی نہیں ہے ، میرے خیال میں نواز شریف پانامہ کیس سے نہیں بچ سکتے ، دنیا کہہ رہی ہے کہ جتنا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے وہ کہیں نہیں ، بھارتی ٹیم اسکور بورڈ کا پریشر برداشت نہیں کر سکی ، پاکستان کی جیت میں نجم سیٹھی کا کوئی کردار نہیں ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 20 جون 2017 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ایک میڈیا ہائوس کے ساتھ مل کر پروپیگنڈہ کر رہی ہے اور ججز کو دبائو میں لانے کے لئے منظم مہم چلائی جا رہی ہے ، یہ کوئی صفائی پیش نہ کر سکے ، قطری خط فراڈ ہے قطری شہزادہ پاکستان آکر جے آئی ٹی میں پیش ہونے کو تیار ہی نہیں ہے ، میرے خیال میں نواز شریف پانامہ کیس سے نہیں بچ سکتے ، دنیا کہہ رہی ہے کہ جتنا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے وہ کہیں نہیں ، بھارتی ٹیم اسکور بورڈ کا پریشر برداشت نہیں کر سکی ، پاکستان کی جیت میں نجم سیٹھی کا کوئی کردار نہیں ہے ۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے جو ٹیلنٹ یہاں ہے وہ کہیں بھی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم اسکور بورڈ کا پریشر برداشت نہیں کر سکی ۔ پاکستان ٹیم کی جیت میں نجم سیٹھی کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ یہ پاکستان کا ٹیلنٹ ہے جس سے پاکستان کو جیت ملی ۔ میں اس کا کریڈٹ اس کو دوں گا جو کرکٹ کا ادارہ ٹھیک کرے ۔

کرپٹ مافیا کو شکست ہو گی تو قوم کو خوشی ملے گی ۔ طوطا مینا کی کہانی سنتے سنتے سال ہو گیا ہے ۔ نواز شریف خود اوپر بیٹھا ہے تو انصاف کیسے ہو گا۔ جے آئی ٹی کے پیچھے حکومت نے آئی بی کو لگایا ہوا ہے ۔ حکومت ایک میڈیا ہائوس کے ساتھ مل کر ججز کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہی ہے اور ججز کو دبائو میں لانے کی مہم چلائی جا رہی ہے ۔ اگر ان کو اب جے آئی ٹی پر اتنا اعتراض ہے تو پہلے جے آئی ٹی کے بننے پر مٹھائی کس بات کی بانٹی گئیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جے آئی ٹی کے سامنے یہ کوئی صفائی پیش نہ کر سکے ۔ ان کا سارا دفاع قطری خط ہے جو کہ فراڈ ہے اور قطری شہزادہ جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے لئے پاکستان آنے کو تیار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کرپشن میں پکڑتے ہیں تو وہ نیب میں چلا جاتا ہے ۔ جس دن نیب نے امتیاز نہ کیا تو اس دن انصاف سب کو ملے گا ۔ عمران خان نے کہا کہ میری نظر میں یہ الیکشن کا سال ہے ۔ چونکہ نواز شریف پانامہ کیس سے کسی صورت نہیں بچ سکے گا۔ …
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات