جیکب آباد شہرکے مختلف علاقوں میں تیس سے زائد ٹرانسفارمرز خراب شہری اذیت میں مبتلا

فیملی لائین،جعفرآباد محلہ ،حق باہو محلہ ،سومرہ گوٹھ ،شہبازپور محلہ سمیت دیگر علاقوں کے تیس سے زائد ٹرانسفارمرز خراب ہوچکے، عوام شدید گرمی سے نڈھال روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا، اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

منگل 20 جون 2017 23:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) جیکب آباد شہرکے مختلف علاقوں میں تیس سے زائد ٹرانسفارمرز خراب شہری سخت مشکلات میں مبتلا ،ٹرانسفارمرزخراب ہونے کے خلاف شہریوں کا احتجا ج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر کے مختلف علاقوں فیملی لائین،جعفرآباد محلہ ،حق باہو محلہ ،سومرہ گوٹھ ،شہبازپور محلہ سمیت دیگر علاقوں کے تیس سے زائد ٹرانسفارمرز خراب ہوچکے ہیں ٹرانسفارمر ز کی خرابی کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید گرمی میں سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ بجلی نہ ہونے کے باعث روزہ دار بھی سخت پریشان ہیں مختلف علاقوں میں خراب ہونے والے ٹرانسفارمرزکو درست کرنے کے لیے سیپکو حکام کی جانب سے محلے والوں سے رقم بھی لی گئی ہے مگر اس کے باوجود کئی کئی روزتک ٹرانسفارمرز نہیں لگائے جارہے شہر کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے ٹرانسفارمرز خراب ہونے کے خلاف احتجا ج کرتے ہوئے کہاکہ ٹرانسفارمرزکودرست کرنے کے لیے سیپکو حکام کی جانب سے منہ مانگے پیسے بھی دیے جاتے ہیں مگر ایک ہفتہ سے زائد کا عرصہ گذرنے کے باوجود ٹرانسفارمرز نہیں لگائے جارہے جس کی وجہ سے عوام سخت پریشانی کا شکارہے شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ خراب ٹرانسفارمرز درست کرکے شہریوں کو عذاب سے نجات دلائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :