آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ،سیکیورٹی فورسز کی ٹانک کے قریب کاروائی 2دہشتگرد ہلاک

ْپاکستان رینجرز پنجاب کا سی ٹی ڈ ی پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مل کر منڈی بہائوالدین اور نیلور اسلام آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن ، 7مشتبہ افرادگرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ، آئی ایس پی آر

منگل 20 جون 2017 23:32

آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ،سیکیورٹی فورسز کی ٹانک کے قریب کاروائی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ٹانک میں جھڑپ کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

آئی ٰایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ٹانک سے 12کلومیٹر دور دیوانہ بابا زیارت کے قریب چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کر رہے تھے۔

اس سے قبل آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اور بیان میں کہا گیا تھا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت پاکستان رینجرز پنجاب نے سی ٹی ڈ ی پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مل کر منڈی بہائوالدین اور نیلور اسلام آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 7مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کر لیا گیا۔