حکومت بلوچستان نے معذوروں کی 330 ویل چیئرز ہڑپ کر کے ریکارڈ کرپشن کی،عبدالغنی عمرانی

معذورافراد معاشرے کا اہم حصہ مگر بد قسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے معذوروں کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا ہے، معذوروں کے لئے نوکریوں کا اعلان کیا جائے، رہنماء بی این پی

منگل 20 جون 2017 23:30

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل باغبانہ کے صابق صدر کونسلر آبی نوغے عبدالغنی عمرانی نے گزشتہ روزانجمن معذوران کے دفتر میں جاکر معذوران کے چیر مین لعل جان بلوچ سے ملاقات کی انہوں نے کہا ہے کہ معذورافراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے ملک کے حکمرانوں نے معذوروں کو بھیک مانگنے پر مجبور کیا ہے ڈھائی سال کے حکومت بلوچستان نے معذوروں کی 330 وصیل چیئروں کو ہڑپ کر کے ریکارڈ کرپشن کی انھوں نے کہا ہے کہ یونین کونسل سے لے کر وفاق تک معذوروں کی ملازمت 2 فیصد کوئٹہ ہے مگر معذوروں کے بجائے تندرست اور با اثر لوگوں کو تعینات کیا جا تا ہے ہم موگودہ حکومت سے مطالعہ کر تے ہیں کہ معذوروں کیلئے جلد از جلد رمضان پیکج کا اعلان کیا جائے اور معذوروں کو بھیک مانگنے پر مجبور نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :