بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری کی سردار اختر جان مینگل کے گھر پر راکٹ حملے کی مذمت

منگل 20 جون 2017 23:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں گذشتہ شب وڈھ میں پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کے گھر پر راکٹ حملے اور قلات میں پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری علی اکبر دہوار معصوم بھائی بلوچستان ریزیڈیشنل کالج خضدار کے چودہ سالا اسٹوڈنٹ حسنین دہوار پر تیزاب پھینک کر زخمی کیئے جانے والے بزدلانہ شرمناک واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی بااختیار قوتیں بلوچستانی عوام کے حقیقی قیادت کی سیاسی جمہوری حقوق کیلئے جدوجہد راستہ روکنے کیلئے ایسے منفی ہتھکنڈوں میں مصروف عمل ہے جس کی کوئی بھی ذی شعور انسان مذمت کئے بغیر نہیں رہ سکتا ہے اور یہاں کے مثبت روایات ایسے واقعات کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ناعاقب اندیشن حکمرانوںاورکے گماشتوںکا خام خیالی اور غلط فہمی ہے کہ وہ ایسے دوغلے حرکتوں کے ذریعے سے بلوچستان کے قومی تحریک کے ہر دل عزیز قیادت اور پارٹی کارکنوں کو خوفزدہ کرکے سیاسی اور قومی جدوجہد کی تحریک سے دستبردار کرنے میں اپنے منفی اور گنائونی سازشوں میں کامیاب ہونگے تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ دھرتی کی مقدس خاک ایک ایک انچ کی دفاع کیلئے ہمارے قومی اکابرین نے پرتگالی سے لیکر انگریز اور ان کے بعد ہر آنے والے آمر اور نام نہاد جمہوری حکمرانوں کے یہاں کے قومی حقوق ساحل و سائل ننگ و ناموس تہذیب و تمدن جغرافیائی بقاء اور سلامتی واحق و اختیارحقیقی عوامی حق حاکمیت کے خلاف جاری منصوبوں کا مقابلہ کرنے کیلئے کبھی بھی جدوجہد سے خائف نہیں رہے ہیں اور ہر مشکل کٹھن وقتوں میں اپنے قومی تشخص اور مادر وطن کی دفاع و سلامتی کیلئے جدوجہد کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیںکیا یہی وجہ ہے کہ آج یہاں کے ناعاقبت اندیش حکمران بلوچستان کے متعلق سیاسی اور قومی جدوجہد سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر بی این پی کا راستہ روکنے کیلئے مختلف روڑے اپنا رہے ہیں آئے روز پارٹی کی پذیرائی عوامی تائید و حمایت اصولوں پر سودہ بازی نہ کرنے کی پاداش میں پارٹی کی عوامی طاقت اور قوت میں اضافہ ہورہا ہے جوکہ حکمرانوں اور ان کی گماشتوں کو عزم ہوتے ہوئے نہیں دکھائی دے رہے ہیں جوکہ حقیقی سیاسی جمہوری کلچر کے فروغ کیلئے سود مند ثابت نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے 70سالوں کی ڈھائے گئے بلوچوں پر مظالم ناانصافیاں احساس محرومی واحق و اختیارت کی بلوچوں کی حق حکمرانی سے انکاری کی پالیسیوں کے نتیجے میں آج بھی بلوچستان میں ناانصافیوں کا دور دورا ہے اور یہی قوتیں ہیں جو حقیقی عوام دوست اور قوم دوست قوتوں کو کمزور کرنے کیلئے مفاد پرست اور موقع پرست قوتوں کا راستہ ہموار کرنے کی حکمت عملی اورپلان ترتیب دینے میں مصروف عمل ہے جس کے نتیجے میں یہاں سیاسی جمود انکارکیت موقع پرستی مفاد پرستی کرپشن مذہبی جنونیت فرقہ واریت تنگ نظری کی پالیسیوں کو تقویت دینے کا سبب بنے گے جوکہ صوبے اور معاشرے کیلئے ان کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کہا کہ بی این پی قیادت اور کارکنوں کو نشانہ بنانے اور دیوار سے لگانے کا سلسلہ گذشتہ انیس سالوں سے جاری ہے اور اس کا بنیادی وجہ ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ بلوچ عوام اور بلوچستان کے اجتماعی قومی مفادات کی اصولی سیاسی نظریاتی سیاست کو اولیت دی اور گوادر میگا پروجیکٹ سی پیک مردم شماری یہاں کے ساحل وسائل پر عوام کے حقیقی حق حاکمیت واحق و اختیارکیلئے سیاسی اور جمہوری انداز میں ہر سطح پر آواز بلند کی اور کبھی بھی ان میگا اور اجتماعی ایشوز اور اصولوں پر سودہ بازی نہیں کیا یہی روش اور سچائی پر مبنی سیاست اور جدوجہد حکمرانوں اور ان کے گماشتوں کو عزم نہیں ہورہا ہے اور وہ منفی اور گھونگے حرکتوں میں مصروف عمل ہے تاکہ خوف و ہراس دھونس دھمکیوں کے ذریعے سے عوام کی دلوں سے بی این پی کی سیاست سے دور رکھے جو کہ کسی بھی صورت میں یہ ناممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :